رانا ثناء اللہ کے برادر نسبتی جہلم سے بازیاب، 6 اغوا کار گرفتار

Published on March 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

8
لاہور: (یو این پی )  چند روز قبل رانا ثناء اللہ کے برادر نسبتی رانا خالد یوسف کو مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے فیکٹری ایریا پنجاب سوسائٹی سے اغوا کر لیا تھا۔ رانا خالد یوسف کے بیٹے شہروز یوسف نے اپنے والد کے اغوا کا مقدمہ فیکٹری ایریا لاہور میں درج کروایا جس میں اس نے بتایا کہ 6 سے 8 لوگ گھر داخل ہوئے اور والد کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئے۔ پولیس کے مقدمہ درج کرنے کے بعد قانون نافد کرنیوالے ادارے حرکت میں آ گئے اور رانا خالد یوسف کو گزشتہ روز جہلم کے علاقے سے بازیاب کروا کر 6 اغوا کار جن میں گل نواز خان، بہار علی خان، رب نواز، سلمان خان، نواز علی خان اور شاہ نواز خان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کا سرغنہ سردار علی خان فرار ہو گیا۔ اغوا کاروں کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے اور انہوں نے رانا خالد یوسف کو تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes