لاہور میں 18 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق

Published on January 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب میں اومی کرون کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ لاہور میں 18 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ صوبائی دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد 345 اور صوبے میں 361 تک پہنچ گئی۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 987 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 9 ہزار 248 ہوگئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog