مقبوضہ پونچھ کے قصبے کرشنا گھاٹی میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

Published on March 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

2
مقبوضہ پونچھ(یوا ین پی) مقبوضہ پونچھ کے قصبے کرشنا گھاٹی میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی 39ویں راشٹریہ رائفلز کے سپاہی روشن سنگھ نے اتوار کی صبح اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ فوج نے سپاہی کی لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں خودکشیاں کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 379 ہو گئی.میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد مسلسل جنگی حالت سے تنگ آ کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے اور تازہ ترین واقعہ میں 39ویں راشٹریہ رائفلز کے سپاہی روشن سنگھ نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔گزشتہ چند ماہ سے بھارتی فوجیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے اپنی حالت زار سے پردہ اٹھانے کا سلسلسہ جاری ہے جس میں عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ کس طرح ان سے طویل ڈیوٹیاں کروائی جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں انتہائی خستہ حال کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی فوجی افسران اہلکاروں سے اپنے گھر کی ڈیوٹیاں بھی کرواتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں طویل ڈیوٹیوں اور بھوک سے نڈھال ایک بھارتی فوجی نے مایوس ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پرمود کمار نامی بھارتی فوجی پونچھ سیکٹر کے سب سیکٹر منکوت میں تعینات تھا اور گزشتہ کئی ماہ سے اپنے اہل خانہ سے جدائی اور افسران کی بادشاہی سے مایوس ہو چکا تھا۔ پرمود کمار کی موت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد اب 379 ہو چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes