سابقہ ایم پی اے چوہدری الیاس خاں کی تحریک انصاف کی شمولیت

Published on December 16, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

\"2\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) سابقہ ایم پی اے چوہدری الیاس خاں کی تحریک انصاف کی شمولیت ، ان کی شمولیت سے تحریک انصاف کو قصور کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔پارٹی میں پہلے سے موجود افراد جنہوں نے وسعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی شمولیت کو خوش آمدید کہنے والوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے انتخاب میں الیکشن کو تسلیم کر لیا لیکن دھاندلی کو تسلیم نہیں کیا۔ جزل الیکشن میں چند حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان کا ایک طبقہ کو بنیادی سہولیات سے محروم ہے، روٹی ، تعلیم، علاج سے محروم ہے۔ انسان کی بنیادی ضروریات یہی ہیں۔ لوگوں کو ان بنیادی سہولیات کی فراہم تحریک انصاف کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اسے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے22دسمبر کو مہنگائی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا، تحریک انصاف پر پاکستان کے دل کی آواز ہے ، قصور کی ہر یونین کونسل سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے افراد ساتھیوں سمیت شمولیت کریں۔ اور احتجاجی دھرنے کو کامیاب کریں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابقہ وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ میں چوہدری الیاس خاں کے ساتھ ساتھ مسعود احمد بھٹی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بڑی وسعت کا مظاہرہ کیا۔ میں نے دیکھا کہ ان کا دل بڑا کشادہ ہے۔حکومت آئی ایم ایف کے نام پر عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر چوہدری الیاس خاں نے کہا کہ 2013سے پہلے کے الیکشن میں بھی متعدد بار تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت ملی تھی لیکن اس وقت کچھ دوستوں کے ساتھ میری کمنٹمنٹ چل رہی تھی۔ میں دل سے تحریک انصاف میں شمولت کا اعلان کرتا ہوں ۔ ہماری شمولیت سے قصور میں تحریک انصاف کو پتہ چلے گا کہ واقع ہی کچھ اور لوگ بھی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں آنے والے الیکشن میں این اے138، پی پی175اورپی پی176میں کامیابی حاصل کریں گے۔ میری قیادت جو بھی ذمہ داری میرے ذمے لگائے گی نبھانے کی کوشش کروں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog