پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن14نومبرکو منایا جائے گا

Published on November 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن14نومبرکو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شوگر) کے مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں،علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن اس مرض کی دوا انسولین تیار کرنیوالے کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ذیابیطس (شوگر) سے متاثرہ ہیں پاکستان میں بھی ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک کروڑ سے زائد لوگ شوگر کے مرض کا شکار ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے اسباب میں موٹاپا،تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں احتیاطی تدابیر،مناسب ورزش سے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题