لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

Published on March 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 829)      No Comments

3
لاڑکانہ(یو این پی) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ کنٹرولر تعلیمی بورڈ لاڑکانہ فخرالدین بابت ابڑو کے مطابق لاڑکانہ بورڈ کے زیر نگرانی لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور کندھکوٹ اور ضلع دادو کے دو تحصیلوں کے این شاہ اور میہڑ سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے امتحانات 28 مارچ سے 8 اپریل تک منعقد کئے جائیں گے جبکہ 13 مارچ سے نویں دسویں جماعت کے پریکٹیکل ہونگے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题