سیاست میں جھوٹ اور سچ حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو گئی؛چوہدری نثار علی

Published on August 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیاست میں جھوٹ اور سچ حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو گئی، سچ کا ساتھ دینے والے زیادہ ہیں، کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وجوہات چند دنوں میں بتاؤں گا، خوشامدی کلچر حکومتوں کو کھا گیا سچ ہمیشہ کہتا رہوں گا، نواز شریف سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ لینے والے لیڈر کا عہدہ نہیں لے سکتے یہ عہدہ عوام نے دیا ہے، چوہدری نثار علی خان نے روات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ وفاداروں کا علاقہ ہے یہ علاقہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کا علاقہ ہے میں نے کسی کو دعوت نہیں دی جس محبت سے لوگ اکھٹے ہوئے میرا ایمان تازہ اور یقین مضبوط ہوا ہے اور یقین ہو کہ بیان سچ اور انصاف کا ساتھ دینے والوں کی تعداد زیادہ ہے، انہوں نے کہا کہ آج سیاست میں عزت تھوڑی رہ گئی ہے سیاست میں گالم گلوچ ہے سچ اور جھوٹ، حلال اور حرام میں تمیز ختم ہو گئی ہے، ہم گالم گلوچ میں مصروف ہیں، بیرونی خطرات کی پرواہ نہیں ہے، اندرونی مسائل بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس مٹی میں ملک کے لئے وفاق ہے، (ن) لیگ کی حکومت آتی ہے تو ترقی شروع ہو جاتی ہے، ہسپتال، سی پیک اور سڑکیں بنتی ہیں اور ترقیاتی کام ہوتے ہیں، مخالفین آتے ہیں تو ترقیاتی کام بند ہو جائے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین 8 سال برسر اقتدار رہے وہ ایک میگا پراجیکٹ نہیں دے سکے، ٹریفک بلاک کی وجہ سے منصوبوں کا افتتاح نہیں کر سکا، انہوں نے کہا کہ کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وجوہات چند دن میں بتاؤں گا، اس علاقے کے لوگ 1985ء سے میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ان کے پاؤں میں کبھی لرزش نہیں آئی نمائندے کے پاؤں میں بھی لرزش آئی نہ آئے گی، انہوں نے کہا کہ میں خوشامد کرنے والا نہیں سچ کہنے والا ہوں حکومتوں کو خوشامد کا کلچر کھا گیا ہم نے مل کر اس ملک کو مشکلات سے نکالنا اور پارٹی کو مضبوط کرنا ہے اور کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے یہ نواز شریف کی قیادت میں ہو گا ان سے وزیر اعظم کا عہدہ تو لے لیا گیا لیڈری کا عہدہ عوام نے دیا ہے وہ کوئی نہیں لے سکتا، انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی ملک اور پارٹی کو مشکل سے نکالنا ہے کارکن قربانی دو گے؟ ہاتھ میں ہاتھ دو گے پاکستان کو بچاؤ گے، ترقی کے راستے پر چلے گے، انہوں نے روات سے سرال چوک اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے منصوبوں کا اعلان کیا سرال چوک میرے حلقے میں نہیں تاہم چاہتا ہوں میری وجہ سے کسی کا بھلا ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog