طاہر القادری انتخابات میں حصہ کیوں نہیں لیں گے؟ وجہ سامنے آگئی

Published on October 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

news-1412519434-8542اسلام آباد(یو این پی) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماءرحیق عباسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ علامہ طاہر القادری انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے تاہم ان کی پارٹی آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں ہر صورت حصہ لے گی اور میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ ان کی جانب سے اس اہم اعلان کی بعد قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ علامہ طاہرا لقادری توآئین پاکستان کے مطابق انتخابات لڑنے کے لئے اہل ہی نہیں ہیں کیونکہ وہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانی اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان ایک واضح حکم نامہ جاری کرنے کے علاوہ کئی ممبران پارلیمنٹ کو نااہل بھی قرار دے چکی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 63(1)-C کے مطابق کوئی بھی شخص پاکستانی شہریت ترک کر دینے یا کسی اور ملک کی شہریت اپنانے پر پارلیمنٹ کا رکن بننے کے لئے نااہل ہو جاتا ہے اور علامہ طاہر القادری بھی بیک وقت پاکستانی اور کینیڈین شہریت رکھنے پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے اہل نہیں ہیں۔ دوسری جانب ملک کے معروف تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رحیق عباسی کی جانب سے یہ اعلان کہ طاہر القادری انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے دراصل اس بات کا اعلان ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ کسی صورت بھی کینیڈین شہریت ترک کرنے پر تیار نہیں ہیں چاہے اس وجہ سے وہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے ہمیشہ کے لئے باہر ہی رہیں۔ بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ علامہ طاہر القادری کو اگر انقلاب لانے میں اتنی ہی دل چسپی ہے تو وہ سب سے پہلے دوہری شہریت ترک کریں اور الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں آئیں پھر انقلاب کی بات کریں۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy