پاکستان سپر لیگ فائنل میچ کے لاہور میں کامیاب انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ؛وزیراعلی پنجاب

Published on March 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

8
جتنا بڑا ایونٹ تھا اتنے ہی بڑے انتظامات کئے گئے تھے،شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں، وزیراعلی
لاہور(یو این پی ) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ فائنل میچ کے لاہور میں کامیاب انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔اس قومی ایونٹ کو کامیاب بنانے میں پاک فوج، رینجرز ،پولیس، سکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔تمام اداروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔فائنل میچ کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کی جیت اور امن کے دشمنوں کی شکست ہوئی ہے۔ایونٹ کی کامیابی سے یہ پیغام گیا ہے کہ دہشت گردوں کی مذموئم کارروائیاں پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔دہشت گردوں پرواضح ہو گیا ہے کہ بہادر قوم کا عزم خوف سے زیادہ مضبوط ہے۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے یہاں ایک بیان میں کہاہے کہ محب وطن پاکستانیوں کا جذبہ لائق تحسین ہے۔میچ میں عوام کے جوش وخروش سے واضح ہوگیا ہے کہ دشمن امن پسند قوم کو خوفزدہ نہیں کرسکتا۔فائنل میچ کے کامیاب انعقاد نے غم میں ڈوبی ہوئی قوم کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے راہیں کھلی ہیں۔امید ہے کہ اب پاکستان میں برسوں سے ویران پڑے سٹیڈیمز کی رونقیں بحال ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ جتنا بڑا ایونٹ تھا اتنے ہی بڑے انتظامات کئے گئے تھے۔شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں۔کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو فائنل میچ سے پرامن ماحول میں لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا گیا۔شائقین کرکٹ کوسٹیڈیم تک لانے اورمیچ کے اختتام پر سٹیڈیم سے لے جانے کیلئے فری شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعلی نے کہاکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو فول پروف سکیورٹی دی گئی۔ سکیورٹی اداروں نے پوری طرح چوکس رہتے ہوئے شائقین کرکٹ کو پرامن اور بے خوف ماحول میں میچ دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔فائنل میچ کے کامیاب انعقاد کو ممکن بناکر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ۔انہوں نے کہاکہ قومی وحدت کو مضبوط بنانے کے لئے بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، آزادکشمیر او رگلگت بلتستان کے طلبا وطالبات کو فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی۔دیگر صوبوں کے طلبا وطالبات نے میرے خصوصی مہمان کی حیثیت سے حکومت پنجاب کے انکلوژر میں بیٹھ کر میچ کا لطف اٹھایا ۔ حکومت پنجاب کا یہ اقدام قومی یکجہتی ، بھائی چارے او ربین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes