ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور کی وائس چانسلر کا اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ

Published on March 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا، یونیورسٹی لائبریری کا بھی جائزہ لیا
اوکاڑ ہ (یواین پی) ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے ایک سیمینار سے خطاب کیا اور یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کا جائزہ لیا۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے ڈاکٹر کنول کا اوکاڑہ آمد پہ شکریہ ادا کیا اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ سیمینار کے شرکاء نے پاکستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے مختلف مواقع اور چیلنجز پہ بحث کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر زکریا نے کہا کہ ہمیں مغرب سے مستعار لیے جانے والے نعروں پہ بحث کرنے کی بجائے خواتین کےلیے بنیادی انسانی حقوق اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پہ توجہ دینی چاہیے۔ پروفیسر کنول نے بتایا کہ ہمیں خواتین کوپہلے انسان اور بعد میں ایک صنف کے طور پہ لینا چاہیے۔ ہم اکثر صنف کے تناظر میں خواتین کو انسانی حقوق سے بھی محروم کر دیتے ہیں۔
پروفیسر کنول ، جو کہ ایک انفارمیشن مینجمنٹ ایکسپرٹ ہیں، انہوں نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری میں موجود مختلف وسائل اور سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور اس لائبریری کو قومی اور بین الاقوامی ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک کرنے پہ چیف لائبریرین راشد مقبول کو مبارک باد پیش کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes