فائنل میں پشاور زلمی کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،ڈیرن سیمی

Published on March 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

9
لاہور(یو این پی ) پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کی ٹیم کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا ۔میچ کا ٹرننگ پوائنٹ وہ تھا جب ہمارے بولرز نے مخالف ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو دباؤ میں لانے میں کامیاب ہوگئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ پی ایس ایل کے فائنل میں کامیابی پر تمام ٹیم اور مینجمنٹ کے سر منڈوانے کی بات پر قائم ہوں لیکن ٹیم کے مالک جاوید آفریدی اپنا سر منڈوانا نہیں چاہتے تاہم ہم جیت کا جشن کسی اور طریقے سے منا لیں گے ۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان کی لیگ دنیا کی کسی بھی لیگ سے کم نہیں ہے ۔پاکستان میں جس مقصد کے لئے آئے تھے وہ پورا ہوگیا ہماری ٹیم جیت گئی ۔مجھے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی تھی اور اب پی ایس ایل لیگ جیتنے کی بھی خوشی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میری فیملی کو پاکستان میں سیکورٹی کے خدشات تھے لیکن پشاور زلمی کی ٹیم ایک خاندان کی طرح تھی اور جب اسکے مالک جاوید آفریدی اور شاہد آفریدی نے پاکستان جانے کا کہا تو ہم تیار ہوگئے ۔پی ایس ایل کا انعقاد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی طرف ایک درست سمت قدم ہے ۔ہر کام کے لئے پہلا قدم تو کسی نے اٹھانا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیئے گئے تھے جس سے ہم مطمئن ہیں ۔غیر ملکی کھلاڑیوں نے انجوائے کیا ۔انٹرنیشنل کمیونٹی کو پیغام دینے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ ایک بڑا بیان ہوگا کہ میں ورلڈ کرکٹ کو کہوں کہ وہ پاکستان آکر کھیلیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes