ہمارا مقابلہ ہندوستان جیسے مکار اور ایار ملک سے ہے ؛شاہ غلام قادر

Published on March 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments


آزادکشمیر کی ساری سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی
مظفرآباد (یو این پی) سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے ہٹیاں بالا سے ڈاکٹرقاضی ذوالفقار،اسرارہمدانی،سیدعدنان فاطمی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ ہندوستان جیسے مکار اور ایار ملک سے ہے۔ ہندوستان کے ساتھ دو معاملات پر جنگ لڑنی ہے پہلا معاملہ حق خودارادیت ہے اور دوسرا معاملہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی اور ظلم و جبر ہے ہم مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کر کے ہندوستان کو دنیا میں تنہا کر سکتے ہیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر دنیا کا کوئی ملک ہندوستان کا ساتھ نہیں دے گا مہذب ممالک بڑی جمہوری قوتوں اور عالمی طاقتوں کے معاشروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اکھٹا کر کے انہیں اپنا حامی بنایا جا سکتا ہے اس مقصد کے لیے آزادکشمیر کی ساری سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بھارتی فائرنگ کی زد میں آنے والے ایل او سی کے علاقوں میں مقیم آبادی کو پختہ بنکر تعمیر کر کے دیں گے بنکر کی تعمیر کے لیے سکیم وزارت امور کشمیر کو ارسال کر دی ہے مطلوبہ فنڈز وفاقی حکومت مہیا کرے گی آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے آزادکشمیرکے عوام کا پاکستان مسلم لیگ ن پر بڑا احسان ہے تاریخ ساز کامیابی سے نوازاوادی نیلم خصوصی اہمیت کی حامل ہے مستقبل قریب میں اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے اس علاقے میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ بحیثیت و سپیکر آزادکشمیر ریاستی عوام کے عزت و وقار اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گاجس کا کوئی نہیں اس کے ساتھ کھڑا ہوں کسی کو دوسرے کا حق نہیں مارنے دوں گا گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی اولین ترجیح ہے میرٹ کے بحالی سے سب سے زیادہ ان علاقوں کے تعلیمی یافتہ نوجوان مستفید ہوں گے جنہیں ماضی میں پسماندہ رکھا گیا اب ک تعلیمی یافتہ نوجوانوں کو نوکری کے لیے کسی کے پیچھے نہیں بھاگنا پڑے گا بلکہ وہ اپنی اہلیت اور صلاحیت کے بنیاد پر نوکریاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکی ترقی اور عوام الناس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے عوام سے جتنے بھی وعدے کیے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا حکومت آزادکشمیر نے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی طے کر رکھی ہے جس کے تحت پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر سہولیات مہیا کی جائیں گی نیلم کے عوام نے مسلم لیگ ن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیری قیادت کرسی کی فکر کیے بغیر ریاستی حقوق کے لیے متحد ہو کر کام کرے ریاستی ایشوز تب ہی حل ہوں گے جب سارے اکٹھے ہو کر چلیں گے اور اپنے حق کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر آواز اٹھائیں گے مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھا رہی ہے انہی کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں جمہوری ماحول برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes