نیٹو کا دو روزہ سربراہ اجلاس برطانیہ کے جنوب مشرقی شہر ویلز میں شروع ہوگیا

Published on September 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 711)      No Comments

777
نیوپورٹ۔۔۔ نیٹو کا دو روزہ 26واں سربراہ اجلاس جمعرات کو برطانیہ کے جنوب مشرقی شہر ویلز میں شروع ہوگیا۔اجلاس میں 60کے قریب عالمی سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس میں نیٹو کے 28رکن ملکوں کے سربراہان بھی شریک ہیں۔1990کے بعد برطانیہ میں منعقد ہونے والا یہ نیٹو کا دوسرا سربراہ اجلاس ہے۔یوکرین کا بحراناور افغانستان ،مشرق وسطی شمالی افریقہ میں شدت پسندی میں اضافہ نیٹو سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں سر فہرست ہیں۔اسکے علاوہ اجلاس میں سائبر سیکورٹی،میزائل ڈیفنس اور ہائبر وارفیئر جیسے نئے خطرات بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔اجلاس کا آغاز افغانستان میں شدت پسندی اور افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی پر بحث سے کیا گیا۔اجلاس میں یوکرین کے صدر پیٹرو پروشنکو کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔جمعرات کو نیٹو۔یوکرین تعاون بڑھانے کی غرض سے نیٹو یوکرین کمیشن کا ایک علیحدہ اجلاس بھی منعقد ہواجس میںیوکرین کے صدر نے شرکت کی۔اسکے علاوہ اقوام متحدہ،یورپی یونین ایساف کے اعلی حکام پر مشتمل ایک اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں افغانستان اور جاپان کے سربراہ حصہ لینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes