ہم کتنے ہیں۔۔۔؟ گنتی آج سے شروع ہوگی

Published on March 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments
7اسلام آباد (یوا ین پی)پاکستان میں چھٹی مردم و خانہ شماری آج بدھ 15مارچ شروع ہو رہی ہے جس کے لیے تمام انتظامی اور سکیورٹی اقدام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 15مارچ سے 15اپریل تک پہلا مرحلہ جاری رہے گا جس کے بعد 25اپریل سے شروع ہونے والا دوسرا مرحلہ 25مئی کو مکمل ہو گا،غلط معلومات فراہم کرنے والے کو پچاس ہزار روپے جرمانہ اور چھ ماہ کی قید کی سزا دی جائے گی۔قوائد کے مطابق ملک میں ہر دس سال بعد مردم شماری کا انعقاد ضروری ہے لیکن پاکستان میں آخری مردم شماری 1998 میں ہوئی تھی اور پھر ملک کو درپیش حالات کی بنا پر یہ عمل وقوع پذیر نہیں ہو سکا تھا۔یونی ویژن نیوز کے مطابق مردم شماری کے اعلان کو جہاں ملک کے عوام کی طرف سے خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ مردم شماری کا فیصلہ چاروں صوبوں پر مشتمل مشترکہ مفادات کی کونسل کی مشاورت سے کیا گیا اور اس میں پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کے بارے میں سامنے آنے والے تحفظات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے اقدام کیے گئے ہیں۔افغان پناہ گزینوں کے بارے میں یہ ہے کہ جو بھی یہاں موجود ہیں اور ان کے پاس کارڈز ہیں جن کی شناخت ہو چکی ہے نادرا سے ہر کوئی جو بھی اس وقت پاکستان میں رہ رہا ہوگا اس کی شہریت کو مدنظر رکھتے ہوئے شمار کیا جائے گا۔ سکیورٹی کے فرائض کے ساتھ ساتھ فوج کے دو لاکھ اہلکار اس عمل میں پوری طرح سے معاونت فراہم کریں گے جس میں معلومات کی جانچ کا عمل بھی شامل ہے۔صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور آبادی کے لحاظ سے پارلیمان میں نمائندگی کے علاوہ بہتر سماجی منصوبہ بندی کے لیے بھی مردم و خانہ شماری بہت اہم ہے۔مردم و خانہ شماری کے ملک کے مستقبل پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔مردم شماری کے دوران کسی بھی طرح کی غلط معلومات فراہم کرنے والے کو پچاس ہزار روپے جرمانہ اور چھ ماہ کی قید کی سزا دی جائے گی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes