پنجاب حکومت نے حجاب پالیسی کو سو فیصد غلط اور غیر حقیقی قرار دیدیا

Published on March 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

8لاہور (یو این پی) پنجاب حکومت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں حجاب پالیسی اور اس حوالے سے تمام بیانات کو سو فیصد غلط اور غیر حقیقی قرار دے دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر برائے ہائرایجوکیشن علی رضا گیلانی نے کالجز میں زیر تعلیم طالبات کیلئے اسلامی نقطہ نظر کے تحت نئی پالیسی کا اعلان کیا۔ علی رضا گیلانی کے مطابق ہائر ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے کالجز میں خواتین کیلئے حجاب لازم قرار دے دیا ہے۔ حجاب کرنے والی خواتین کو امتحانات کے داخلوں کیلئے بھیجی جانے والی حاضریوں میں پانچ فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔صوبائی وزیر علی رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے کالجز میں زیر تعلیم طالبات کیلئے اسلامی نقطہ نظر کے تحت نئی پالیسی کا اعلان کیا گیا۔ ہم اپنے دین کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور مذہب، اخلاقیات، اقتدار کو بھولتے جارہے ہیں۔دوسری طرف صوبائی وزیر کی اعلان کردہ اس پالیسی کو ابھی چند گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ پنجاب حکومت کا آفیشل سوشل میڈیا حرکت میں آیا اور اس نے اپنے ہی صوبائی وزیر کو کہیں منہ دکھانے کا نہ چھوڑا۔پنجاب حکومت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا کہ حکومت نے کوئی حجاب پالیسی بنائی نہیں۔ اس حوالے سے تمام بیان سو فیصد غلط اور غیر حقیقی ہیں۔ پنجاب حکومت کے آفیشل ٹوئٹر بیان کے بعد صوبائی وزیر کو شدید مذمت کا سامنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog