سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد،انٹرپول سے مدد طلب

Published on March 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

1
عدالتی فیصلے کی روشنی میں فیس بک کودرخواست بھیج دی ہے،ایف آئی اے
اسلام آباد(یو این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے سوشل میڈیا پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، اشتعال انگیز اور گستاخانہ مواد پھیلانے والے پیجز کی شناخت اور مواد پھیلانے والے افراد سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔ایف آئی اے عہدیداروں نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بتایا کہ ادارے نے گستاخانہ مواد پھیلانے والے پیجز کو بند کرنے کے عدالتی فیصلے کی روشنی میں فیس بک کو باضابطہ طور پر درخواست بھی بھیج دی ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے فوری طور پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے سوشل میڈیا پیجز کو بند کرنے اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دینے کی ہدایات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سربراہی میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے پھیلا سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پھیلانے والے 11 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے میں کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے لیے ایف آئی نے انٹرپول سے بھی مدد طلب کرلی ہے، کیوں کہ ان میں سے کچھ افراد کے ملک میں نہ ہونے کے اشارے ملے ہیں۔اجلاس میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایات دیں کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے عناصر کی شناخت کے لیے خفیہ ایجنسیز سے بھی مدد لی جائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ واشنگٹن کے سفارت خانے میں تعینات ایک سینیئر سفیر کو فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کرنے اور امریکی رائٹ ٹو انفارمیشن قوانین کے تحت گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کی معلومات حاصل کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی۔بیان میں بتایا گیا کہ حکومت اس معاملے پر قانون دان فرخ کریم کی خدمات بھی حاصل کرے گی جو معاملے کو عالمی عدالتی فورمز پر اٹھائیں گے، جس کے ذریعے فیس بک پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے مواد کو ہٹانے کے لیے دبا ڈالا جائے گا۔بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تمام دستیاب وسائل کو استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد کو ہٹانے کو یقینی بنائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog