اے سی کا گذشتہ 4روز کے دورا ن شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹس کا دورہ

Published on June 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

اے سی کا گذشتہ 4روز کے دورا ن شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹس کا دورہ
سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور بہت زیادہ ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکلیں
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی خصوصی ہدائیت پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کا انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن۔اسسٹنٹ کمشنر سیدہ آمنہ مودودی نے گذشتہ 4روز کے دورا ن شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹس کا دورہ کیا ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل در آمد نہ کرنے والے 31دکانداروں کو 36ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ بے احتیاطی اور ایس او پیز کو نظر انداز کرنے پر متعدد دکانداروں کو نوٹس جاری کئے ۔سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بھی مسافر ویگنوں اور بسوں کی چیکنگ کی اور انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے والی 88گاڑیو ں کے مالکان کا 1لاکھ 5سو روپے جرمانہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے فیلڈ افسران کو ہدائیت کی کہ وہ انسداد کرونا ایس او پیز پر ہر صورت میں عمل در آمد کروائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے جس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا جائے دکاندار اور گاہک ماسک کا استعمال کریں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور بہت زیادہ ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکلیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes