وہاڑی ،پنجاب حکو مت بچیوں کی تعلیم پر خصو صی تو جہ دے رہی ہے ڈپٹی کمشنر علی ا کبر بھٹی

Published on March 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

وہاڑی(یواین پی) ڈپٹی کمشنر علی ا کبر بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت بچیوں کی تعلیم پر خصو صی تو جہ دے رہی ہے اس مقصد کے تحت پنجاب کے پسما ند ہ اضلاع میں چھٹی سے دسو یں جما عت تک کی طا لبات کو ملنے والا ما ہا نہ وظیفہ 200روپے سے بڑھا کر ایک ہزارروپے کر دیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں پنجاب حکو مت کے زیور تعلیم پروگرام کے سلسلہ میں طالبات میں خدمت کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا اس وظیفہ کی تقسیم کو شفا ف بنا نے کے لیے زیور تعلیم پر وگرام کے تحت خد مت کارڈ جا ری کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت کے اس اقدام کا مقصد بچیوں کی تعلیم کے حوالہ سے تعلیمی اخراجا ت حکو متی سطح پر بر داشت کر تے ہوئے والدین پر ما لی بوجھ کو کم کر ناہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں 36ہزار طا لبات کو زیور تعلیم پر وگرام کے تحت ایک ہزار روپے ما ہا نہ وظیفہ دیا جا رہا ہے تا کہ یہ بچیاں ما لی مشکلات کے باعث اپنے تعلیم ادھو ری نہ چھو ڑیں قبل ازیں طا لبات اور ان کے والدین نے ویڈ یو لنک کے ذریعے ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں لا ہو ر میں ہو نے والی مر کز ی تقر یب میں وزیر اعلی کا خطاب سنا طا لبات اور ان کے والدین نے حکو مت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے چیف ایگز یکٹیوآفیسر ایجو کیشن شوکت علی طاہرکے ہمر اہ طا لبا ت میں خد مت کا رڈ تقسیم کئے ایس این اے شیخ خر م سلیم اور ڈی ڈی ای او سیکنڈ ری اسرارالحق لنگا بھی اس دوران مو جود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题