کوئٹہ،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 23 اکتوبر سے شروع ہونگے

Published on October 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 683)      No Comments


کوئٹہ (یو این پی)انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 23 اکتوبر سے شروع ہونگے کنٹرولر امتحانات کنٹرولر ثانوی تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات عباد اللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ ایف اے، ایف ایس سی کے ضمنی انتخابات23 اکتوبر 2017 سے شروع ہو رہے ہیں صوبہ بھر میں32 امتحانی مراکز قائم کئے گئے طلباء کو رولنمبر سلپ انکے پتےپر ارسال کر دی گئی ہیں اور بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی گئی ہے امتحان لینے کیلئے سپروائزری سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے انکے تقریری کے آرڈر بھی ان کو ارسال کر دیئے گئے ہیں دوران امتحان تمام مراکز کے ارد گرد دفعہ144 اور فوٹو اسٹیٹ کی درکانیں بند رہے گی وزیر تعلیم اور سیکرٹری سکینڈری ایجو کیشن عبدالفتح بھنگر کی خصوصی ہدایت پر امتحانات کی نگرانی کیلئے آر ٹی ایس ایم کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سینٹر انسپکٹرز کے ساتھ تمام مراکز کی نگرانی کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں گے تمام سینٹر سپرنٹنڈنٹ کی حوصلہ شکنی کریں اور نقل کسی صورت نہ ہونے دیں دوران معائنہ کسی بھی امتحانی مرکز میں نقل یا بے قاعدگی ضابطگی پائی گئی تو عملے کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی بورڈ کی ٹیمیں اور سینٹر انسپکٹرز تمام امتحانی مراکز کے دورے کریں گے امتحانی عملہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی ہال میں داخل ہونے نہ دیں آر ٹی ایم ایس اور سینٹر انسپکٹرز مل کر نگرانی کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes