سی پیک کے مخالفین کو عقل کے ناخن لینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر مرتضی مغل

Published on March 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

11
سی پیک پاکستان سمیت خطے ،وسطی ایشیاء اور دیگر ممالک کی خوشحالی کی ایک کرن ہے
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل کا کہنا ہے کہ سی پیک کے مخالفین کو عقل کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گوادر خصوصا کراچی کی طرح پورے خطے کے لیے کاروباری مرکزثابت ہو گا جس سے پاکستان سمیت خطے کی تقدیر بدل جائے گی تجارت کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے آغاز کا سہرا موجودہ حکومت کو جاتا ہے اور مذکورہ بڑے منصوبے کو بعض اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم پاکستانی افواج نے اس کی مکمل اور اچھی دیکھ بھال کا بیڑا اٹھایا ہے۔ انھوں نے یواین پی سے کہا کہ ہمارے دانشوروں اور میڈیا کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو محصوص کرتے ہوئے سی پیک کے مخالفین کو یہ باور کرائیں کہ سی پیک پاکستان سمیت خطے ،وسطی ایشیاء اور دیگر ممالک کی خوشحالی کی ایک کرن ہے اور مخالفین اس کی مخالفت چھوڑ کر اسے اگے لے جانے کے لئے حکومتی کاوشوں کا ساتھ دیں۔ڈاکٹر مرتضی گوادر بندرگاہ دنیا میں گہری بندرگاہوں میں سے ایک ہے اور یہ بھی گرم پانی کی بندرگاہ ہے اور ہم سب کو اس منصوبے کا پھل حاصل کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题