اقوام متحدہ کوفوجی امن دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے مستفیدہوناچاہئے،ڈاکٹر ملیحہ لودھی

Published on May 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

نیویارک (یواین پی)اقوا م متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کوفوجی امن دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے مستفیدہوناچاہئے،عالمی برادری کویواین امن مشن کوششوں کی حمایت کرنی چاہئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امن سازکمیشن کی کارکردگی پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب اورموثرامن سازی کیلئے جامع سیاسی عمل پرزور دیا،پاکستانی مندوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کوفوجی امن دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے مستفیدہوناچاہیے ،عالمی برادری کویواین امن مشن کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے،ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن سازکمیشن کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان اس کی اہمیت سے آگاہ ہے،متعلقہ ممالک کی ترجیحات کونظراندازکرکے امن سازی عمل کامیاب نہیں ہوسکتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes