نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں کسی نئے رکن کی شمولیت کیلئے معیار وضع کیا جائے،سرتاج عزیز

Published on March 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments


لندن(یو این پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں کسی نئے رکن کی شمولیت کیلئے معیار وضع کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان اوربرطانیہ تذویراتی مذاکرات کے موجودہ طریقہ کار کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی بھی ضرورت ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لندن میں برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سرمارک لیال گرانٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سرتاج عزیز برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سے امن، ترقی، تجار ت اور سرمایہ کاری، سلامتی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔مشیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور عالمی برادری کی جانب سے اس سلسلے میں مزید فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے علاقائی امن اورسلامتی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy