تحصیل جڑانوالہ کے263دیہاتوں میں سے242دیہاتوں کو کمپیوٹرائز کردیا محمد زبیر

Published on July 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)تحصیل جڑانوالہ کے263دیہاتوں میں سے242دیہاتوں کو کمپیوٹرائز کردیا ہے ان دیہاتوں کی اراضی کو کمپیوٹرائز کرنے سے لوگوں کو ریلیف ملا ہے لوگوں کی قیمتی اراضی محفوظ ہوگئی ہے باقی دیہاتوں کی اراضی کو کمپیوٹرائز کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ محمد زبیر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورہ کے موقع پر اراضی کے مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو کا عملہ ریکارڈ کو کمپیوٹر ائز کرانے میں اپنامتحرک و فعال کردار ادا کررہا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز شائستہ بخت خان اورانچارج کاشف منیر نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سنٹر میں آنے والے اراضی مالکان کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ عملہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دیتے ہوئے ان کو فرد و زمینوں کے انتقالات انتہائی ذمہ داری سے جاری کررہے ہیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرکو اراضی سنٹر میں درپیش مسائل جن میں سیکیورٹی،  پارکنگ، شیڈاور سایہ دار درخت لگاکر سائلین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog