بورے والا میں بیوی روٹھ کر میکے جانے پر باپ نے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی

Published on March 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 635)      No Comments

4
محمد خالد نے رات کو سوتے ہوئے بچوں کو زہریلی چیز کھلائی جس کے بعد انہیں تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
بورے والا  (یو ا ین پی)وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں بیوی کے جھگڑے نے تین جانیں لے لیں ۔ باپ نے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی ۔ محمد خالد نامی شخص جو چک نمبر 503 بورے والا کا رہائشی ہے اس نے رات کو سوتے ہوئے بچوں کو زہریلی چیز کھلائی جس کے بعد محمد خالد نے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی چند ماہ قبل محمد خالد کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی اور اس نے لاہور کی عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر رکھا تھا اور بچوں کی حوالگی کے لیے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا اس پر محمد خالد نے دلبرداشتہ ہو کر بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes