جامعہ فاطمۃ الزھراء ململ میں ختم بخاری کی تقریب اختتام پذیر

Published on March 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی )احادیث کی کتابوں میں جن کتابوں کو اللہ تعالیٰ نے شرفِ قبولیت سے نوازا ہے ا ن میں صفِ اول میں بخاری شریف ہے ، اس کتاب کے لکھے جانے کے بعد سے اب تک اس کی عظمت کے بے شمار قائلین ہیں؛ بلکہ اس کتاب کے بارے میں بیشتر محدثین نے فرمایا کہ یہ اصح الکتب بعد کتاب اللہ ہے ، یعنی قرآن کریم کے بعد روئے زمین پر سب سے صحیح ترین کتاب بخاری شریف ہے ،ان خیالات کا اظہار جامعہ فاطمۃ الزھراء ململ میں منعقدختم بخاری شریف کے موقع پر جامعہ اشاعت العلوم اکل کواں کے شیخ الحدیث مولانا مولانا رضوان الدین معروفی نے کیا۔ مولانا معروفی نے کہا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے زمانہ تصنیف کے پورے سولہ سال روزہ دار رہے اور کسی کو اس کا علم نہ تھا، حتی کہ گھر والوں کو بھی معلوم نہ تھا ،گھر سے جو کھانا آتا کسی مسکین کو کھلادیتے ، جب بھی کوئی حدیث درج کرنے کاارادہ کرتے تو پہلے غسل فرماتے ، دو رکعت نفل نماز ادا کرتے ، پھر حدیث درج فرماتے ، انہوں نے کہا کہ ابو زید مروزی کے اس واقعہ سے بھی اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ان کے ہی زبانی اس واقعہ کو سنئے وہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حجر اسود اور مقامِ ابراہیم کے درمیان سویا ہوا تھا کہ خواب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی، آپ صلی الل? علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ابو زید! تم امام شافعی کی کتاب کا درس کب تک دوگے ؟ میری کتاب کا درس کیوں نہیں دیتے ؟ میں نے عرض کیا حضور! آپ کی کون سی کتاب ہے ؟ آپ نے فرمایا بخاری شریف، اس واقعہ سے بھی بخاری شریف کی مقبولیت کا خوب اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔مولانا رضوان الدین معروفی نے لوگوں رزق حلال کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال کی بڑی اہمیت ہے ،حلال رزق کی برکت سے پورے گھرکاماحول نورانی ہوجاتاہے ،یہ بات ذہن نشیں رہے کہ جتنے بھی بڑے بڑے مفسرین،محدثین،فقہاء کرام اوراولیاء اللہ بنے ان میں سب سے اہم بات یہ تھی کہ ان کے والدین نے رزق حلال کے ذریعہ اپنے اہل وعیال کی پرورش کی اورحرام مال تودوربلکہ مشتبہ مال اوررزق سے بھی مکمل طورپرپرہیز کیاتبھی جاکراسلام کواتنے بڑے بڑے باکمال محدثین،عظیم مفسرین اورفقہاواولیاء اللہ نصیب ہوئے ۔آ ج بھی اسلام کے پروانے اورنبی عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے دیوانے صرف رزق حلال ہی استعمال کریں اورمشتبہ مال سے کلی طورپرپرہیزکریں توان شاء اللہ آج بھی امت محمدیہ میں امام بخاری،عبداللہ بن مبارک،ابوحنیفہ،امام شافعی،نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ جیسے افرادپیداہوں گے ۔ختم بخاری کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کواکے استاذحدیث مولانارضی الرحمن قاسمی نے فرمایاکہ دین پرعمل کرنے کامطلب ہے کہ کامل ومکمل طریقے سے دین میں داخل ہوجائیں،بے راہ روی کواپنی زندگی میں بالکل جگہ پانے کاموقع نہ دیں تبھی دونوں جہاں میں کامیابی وسرخروئی حاصل ہوگی۔اس موقع پربصیرت میڈیاگروپ کے ایڈیٹراورجالے جامع مسجدکے امام مولانامظفراحسن رحمانی نے تعلیم نسواں کی اہمیت پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پرفتن دورمیں جہاں آئے دن نئے نئے فتنے جنم لے رہے ہیں اورسب سے خطرناک بات یہ ہے کہ وہ فتنے حواکی بیٹیوں کواپنانشانہ بنارہے ہیں ایسے نازک دورمیں حواکی بیٹیوں کودین کی تعلیم سے آراستہ کرناضروری ہی نہیں بلکہ فرض کے درجہ میں ہے ۔مولانارحمانی نے مزیدکہا کہ جس طرح عہدنبوی میں اماں خدیجہ،اماں عائشہ،اماں حفصہ رضی اللہ عنھن نے اسلام کی نشرواشاعت میں اپنااہم کردارنبھایاہے آج بھی ضرورت ہے کہ امہات المومنین،صحابیات رضوان اللہ عنھن اجمعین اورامت کی دیگرنیک خواتین کی طرح ہمارے گھروں میں بھی کوئی حضرت خدیجہ کی کرداروالی پیداہوں،کوئی اماں عائشہ کی خوبیوں والی بنے اورصحابیات اورامت کی نیک خواتین کی طرح مثالی خاتون بنیں اوردین اسلام کی نشرواشاعت میں اپنامثبت اورتعمیری کرداراداکریں ،میں بجاطورپرفخرکے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ جامعہ فاطمۃ الزھراء ململ یہ کام بحسن وخوبی انجام دے رہاہے میں اس کے لئے جامعہ کے فعال ناظم مولانافاتح اقبال ندوی قاسمی کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتاہوں ۔اس سال جامعہ فاطمۃ الزھراء سے دس طالبات نے بخاری شریف کی آخری حدیث کادرس لے کرسندعالمیت حاصل کیں۔ختم بخاری کی اس تقریب کی صدارت جامعہ کے بانی وسرپرست مولاناوصی احمدصدیقی قاسمی نے کی،ختم بخاری تقریب کی نظامت مولانامحمداسعدندوی نے انجام دی،تقریب کاآغازجامعہ کی طالبہ سدرہ نسیم کی تلاو ت کلام اللہ سے ہوا جبکہ حمدباری حفصہ صدیقہ اورنعت نبی کانذرانہ صوفیہ اقبال نے پیش کیا۔اس موقع پرمہمانوں کی خدمت میں جامعہ کے ناظم مولانافاتح اقبال ندوی قاسمی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیاجبکہ منظوم سپاسنامہ جامعہ کی طالبات فرحین انجم،فرحین بشریٰ اورصائقہ ذکی نے پیش کیا،اورنظامت من تشاء ناز نے کی۔تقریب میں جامعہ کے ذمہ داران مولاناوصی احمدصدیقی،مولانامکین احمدرحمانی اورمولانافاتح اقبال ندوی نے مہمانان کرام اورجامعہ کے شیخ الحدیث مفتی سلیم الدین قاسمی کاشال اوڑھاکر اعزاز کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں قاری صغیراحمدکاتب،حاجی سمیع الزماں طوفان پور،شکیل احمدبھلنی،باصراقبال،مولانا عبداللہ ندوی،آفتاب عالم منٹو،عقیل احمد وغیرہ قابل ذکرہیں۔پروگرام کوہرطرح سے کامیاب بنانے میں جامعہ کے فعال رکن قاری وثیق احمدپیش پیش رہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes