کوٹ رادھا کشن ادارہ تعلیم و آگہی کے زیر اہتمام پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ کی تربیت کے لئے چار روزہ ورکشاپ کا اہتمام

Published on March 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

کوٹ رادھا کشن(یواین پی)ادارہ تعلیم و آگہی کے زیر اہتمام سٹی پبلک سکول کوٹ رادھا کشن میں پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ کی تربیت کے لئے چار روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ کو جدید تعلیمی رجحانات سے آگاہ کیا گیا اور کلاس روم میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت دی گئی اختتامی تقریب زیرِ صدارت ڈپٹی ڈی ای او میاں ظہور الحق کا انعقاد ہوا جس میں پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کی تربیت کے لئے ورکشاپ کا انعقاد سٹی پبلک سکول کے پرنسپل غلام مصطفی حیدری کو خراجِ تحسین پیش کیا اور فرمایا کہ ایسے تربیتی کورسوں کا اہتمام کر کے پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ کی تربیت کرنا آج کے وقت کی نہایت اہم ضرورت ہے تقریب میں دی گیٹ آف نالج سکول کے شبیر حسین سندھو صاحب نے بھی خطاب کیا اس تربیتی ورکشاپ میں سٹی پبلک سکول ، دی گیٹ آف نالج ، نوبل گرائمر سکول ، اتفاق ماڈل سکول ، نیشنل کیڈٹ سکول اور عبداللہ گلوبل سکول کے اساتذہ نے شرکت کی تقریب کے آخر میں اساتذہ میں تربیتی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题