وہاڑی،تین روزہ پولیو مہم 24مارچ سے شروع ہو گی، علی عنان قمر

Published on March 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

\"01\"
وہاڑی( یو این پی)پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے چھٹکارہ دلانے کے لیے تین روزہ پولیو مہم 24مارچ سے شروع ہو رہی ہے پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک اجلاس ایڈیشنل کلکٹر وہاڑی علی عنان قمر کی صدارت میں ڈی سی اوکے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی علی عنان قمرنے کہا ہے کہ پولیو ایک مہلک اور لاعلاج مرض ہے والدین کی معمولی سی کوتاہی ان کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کر سکتی ہے اس لیے والدین اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کی خاطر پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے اے ڈی سی علی عنان قمرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے پولیو مہم کو قومی فریضہ کے طور پر انجام دیں اور پولیو سٹاف کی کسی قسم کی کوتاہی کو نظر انداز نہ کیا جائے انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ دریائی علاقوں ‘ بھٹہ خشت‘ خانہ بدوشوں ‘اور پختون آبادیوں میں خصوصی طور پرتوجہ دی جائے اور دشوار علاقوں میں خصوصی طور پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام بھی پولیو ویکسین کی اہمیت کونہ صرف اجاگر کریں بلکہ عوام کو پولیو ٹیموں سے تعاون کے لیے کہیں انہوں نے کہاکہ اگر کسی علاقہ میں والدین پولیو ٹیموں سے تعاون نہ کریں تو اس بارے میں فوری متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جائے جہاں پہلے ہی پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف کارروائی کے بارے میں ہدایات بھجوائی جاچکی ہیں اجلاس کے دوران ای ڈی او ہیلتھ داکٹر الطاف گوہر نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر کے5لاکھ 17ہزار687 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے اس مقصد کے لیے1206ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور ان کی تربیت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ان میں سے1013ٹیمیں گھر گھر جا کر 102ٹیمیں بس ،ویگن اسٹینڈز؍اسٹاپس، ریلوے اسٹیشنز اور91ٹیمیں مختلف سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقہ میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم نہ پہنچے یا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جائے تو ٹال فری نمبر0800-12012پر مفت کال کے ذریعے اطلاع دیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes