پیپلزپارٹی صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد کا ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

Published on February 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا صوبائی صدر خواتین ونگ سینیٹر روبینہ خالد‘ مس نیلو فر سمیت صوبائی قیادت کے دیگر خواتین ارکان کا ڈیرہ اسماعیل خان کے انتخابی مہم کے سلسلے میں سیاسی دورہ‘ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی ضلعی صدر ڈیرہ سیدہ فوزیہ بتول اپنی ضلعی کابینہ کے ہمراہ اپنی صوبائی قیادت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈیرہ سٹی میں مختلف سیاسی پروگراموں کے دورے کیے گئے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ کے ضلعی صدر و متوقع امیدوار برائے ایم پی اے سٹی ون ڈیرہ سید سجاد شیرازی بھی موجو دتھے۔ ڈیرہ سٹی کے مختلف یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور ملاقاتیں کی گئیں اور ڈیرہ میں مختلف مقامات پر صوبائی صدر خواتین ونگ سینیٹر روبینہ خالد کا استقبال پھولوں کی پتیوں سے کیا گیا۔ اور جئے بھٹو کے پر شگاف نعروں کی گونج میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سٹی میئر ڈیرہ فیصل کریم خان کنڈی کے حق میں بھرپو رنعرے بازی کی گئی۔ صوبائی صدر خواتین ونگ خیبرپختونخوا سینیٹر روبینہ خالد نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ڈیرہ کے امیدوار برائے سٹی میئر فیصل کریم خان کنڈی کا مقابلہ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے ہے 13 فروری کو خواتین کارکنان پولنگ اسٹیشنز پر صبح سے ہی ووٹ پول کرنے کیلئے منظم رہیں کوئی ایک ووٹ بھی ضائع نہ ہو۔ اور پیپلز پارٹی کیلئے آپ کی کاوشیں دیکھ کر ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ 13 فروری کو فیصل کریم خان کنڈی کو بھار ی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی ضلعی صدر سیدہ فوزیہ بتول نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی بر سر اقتدار آکر غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن‘ انتھک جدوجہد کرکے عوام کو معاشرے میں عزت کا مقام دلائے گی۔ اور موجودہ دور حکومت میں عوام کی سے گئی تمام زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ ہم بینظیر بھٹو شہید اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کے عزم پر یقین رکھتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ہمہ وقت جہدوجہد جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme