نشے میں دھت طیارے اڑان نہ بھر سکے ، اڑان سے قبل ہی پولیس نے طیاروں کو جکڑ لیا

Published on March 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 640)      No Comments

کھوئی رٹہ (یو این پی)نشے میں دھت طیارے اڑان نہ بھر سکے ، اڑان سے قبل ہی پولیس نے طیاروں کو جکڑ لیاملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، مزید تفتیش شروع ، اہم انکشافات متوقع،ملزمان کو چھڑانے کیلئے شرفاء نے تھانہ میں ڈیرے جما لئے، عوام کھوئی رٹہ کا تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی اس کارروائی پر ایس ایچ او اور دیگر ٹیم کو خراج تحسین،منشیات فروشوں کے خاتمہ تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا ایس ایچ او، تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کا منشیاتیوں ونوشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع اس سلسلہ میں تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او ضیاء اللہ کی خصوصی ہدایت پرایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی ایس ایچ او سمیت ٹیم میں محمد عارف تفتیشی، ڈی ایف سی رخسار حسین شاہ ، شاہنوز، مبین اکرام، وحید حنیف، عنصربھٹی، مزمل راجہ اور دیگر پولیس کے کانسٹیبلان تشکیل دی چھاپہ مار ٹیم نے زیر تعمیر ریسٹ ہاؤس درکوٹی بالا کے مقام پر چھاپہ مار کر شراپ پی کر غل غپارہ ، ہلڑ بازی کرنے والے دھت طیاروں کو اڑان نہ بھرنے دی اڑان سے قبل ہی گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں عبدالقیوم ولد فضل چن، محمد تعظیم ولد یعقوب اقوام جاٹ ساکنان درکوٹی کراس ، سرار ولد خان قوم جاٹ، ساکن سیدپور، محمد سیفیان ولد منیر قوم جاٹ ساکن جنجوٹ بہادر ، محمد سفیر ولد محمد بشیر ، آصف ولد عبدالقیوم، اقوام جاٹ ساکنان چوکی سیری کو گرفتار کر لیا ملرمان کی قبضہ سے 6بوتل شراب از قسم اعلیٰ کوالٹی و 1عدد خالی بوتل و نصف بوتل کوکاکولا ،6عدد ڈسپوز ایبل گلاس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار حوالات بند کر دیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ادھر ملزمان کو چھڑانے کیلئے شرفاء نے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ ڈیرے جمالئے اور مختلف سیاسی اثر رسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا۔ عوام علاقہ کھوئی رٹہ نے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی اس کارروائی کوسرہاتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پولیس کھوئی رٹہ ضیاء اللہ و ڈی ایف سی رخسار حسین شاہ اور دیگر کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ایس ایچ او تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں و نوشوں کو کسی صورت بھی کوئی معافی نہیں دی جائے منشیات کے خاتمہ تک کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل رکھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog