ہری پور ،ایلیٹ فورس کے جوان سمیت دو افراد گولیوں سے چھلنی

Published on November 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

index
ہری پور(یو این پی)تھانہ سرائے صالح کی حدود بالڈھیر میں مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش میں ایلیٹ فورس کے جوان سمیت دو افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا ،ایلیٹ فورس کا جوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ایبٹ آباد ریفرکر دیا گیا پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ رات ایلیٹ فورس کا جوان نوید ولد فضل ربی سکنہ سرائے صالح اپنے دوست ماجد ولد پرویز کے ساتھ کیری ڈبہ میں بیٹھ کر ایبٹ آباد جا رہے تھے کہ تھانہ سرائے صالح کی حدودبالڈھیرمیں مخبر کی اطلاع پر مشکوک موٹر کارکو روکنے کی کوشش کی تو کار میں بیٹھے افراد نے ان پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا جوان نوید اور اس کا ساتھی ماجد دونوں شدید زخمی ہو گئے دونوں کو فوری طور پر ہری پور لایا گیا جہاں سے شدید زخمی حالت میں ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا تا ہم ایلیٹ فورس کا جوان نوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ سرائے صالح نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی مقتول کی گز شتہ روز نما زجنا زہ کے بعد تد فین کر دی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes