بہاولپور ضلع میں چودہ گھنٹے سے ذائد بجلی کا بریک ڈاؤن کونسے شیر نے کیا سلیم بھٹی

Published on December 16, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

\"DSC_0013\"
بہاولپور(یواین پی) نا اہل حکمرانوں کی بد انتظامی بجلی کے مسئلہ پر کیمپ آفس لگانے والے اب کہاں گم ہیں۔بہاولپور ضلع میں چودہ گھنٹے سے ذائد بجلی کا بریک ڈاؤن کونسے شیر نے کیا۔لیگی عہدیداران بھی میاں صاحبان کو کوستے ہیں۔محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور و چیئرمین ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی بہاولپور نے ان خیالات کا اظہار ضلع بہاولپور میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف اپنے احتجاجی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اربوں روپے سرکلرڈیٹ کی ادائیگی کرنے والے نااہل حکمران ابھی بھی بجلی بحران پر قابو پانے میں کیوں ناکام ہیں۔بجلی کی بندش نے ضلع بھر کے عوام کو دن بھر مفلوج کئے رکھا،گھر،ہسپتال،دفتر ،اسکول کالج اور یونیورسٹی سمیت ہر ادارے میں عوام کا بے تحاشا نقصان ہوا اس نقصان کا ذمہ دار کون ہے۔سلیم بھٹی نے کہا کہ عوام شیر کی حیوانیت سے بوکھلا اْٹھے ہیں،جبکہ نااہل حکمران ہر روز کسی نئے حیلے بہانے سے عوامی سرمائے کو ذاتی تجوریوں میں بھر نے میں مصروف عمل ہیں۔بے روزگار اور غریب طبقے کے نوجوانوں کے لئے کوئی مثبت دور اندیش پالیسی بنانے کی بجائے انہوں قرضوں کا لالچ دیکر پوری قوم کو لائنوں میں کھڑا کردیا ہے اپنے رشتہ داروں اور لیگی چیلوں کو سرکاری خرچ پر عیاشیاں کروانے کے لئے قرضہ اسکیم کے عہدوں کی بندر بانٹ کردی گئی ہے۔جبکہ نوجوانوں کو قرضے بھی نہیں ملیں گے۔اتنی سخط شرائط پر قرضہ لیکر کوئی بھی نوجوان کاروبار نہیں کرسکتا۔میاں برادران نوجوانوں کو بھی بے وقوف بنارہے ہیں۔سلیم بھٹی نے ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک عامر یار وارن کی عدالتی سزا کو پاپولر فیصلہ گردانتے ہوئے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کاروائیاں کررہی ہے۔جمشید دستی اور حاجی ذوالفقار سمیت دیگر لیگی سابق اراکین اسمبلی کو کیوں سزا نہیں دی جاتی انہیں سٹے کے نام پر ریلیف دے دیا جاتا ہے انصاف کا تقاضا ہے کہ انصاف سب کے لئے یکساں ہو۔پیپلز پارٹی کے ارکان کو سخت سزائیں دینے سے عوام عدلیہ سے مایوس ہورہے ہیں۔عوام کو نئے چیف جسٹس سید تصدق حسین جیلانی سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں کہ وہ جوڈیشل ایکٹوازم کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ عدلیہ کو آذاد اور خود مختار ی کے ساتھ ساتھ غیر جاند داری کا تاثر بہتر بنانا ہوگا۔پیپلز پارٹی نے عوام کی مدد سے عدلیہ کی بحالی اور خود مختیاری کی تحریک چلانے کے ساتھ ساتھ حکومت میں آکر تمام ججوں کو بحال بھی کیا تھا یہ تاریخی حقیقت کوئی نہیں جھٹلا سکتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme