پاکستان میں لاپتہ ہونے والے انڈین شہری محفوظ ،(آج)واپس آجائینگے، سشما سوراج

Published on March 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 630)      No Comments

6
نئی دہلی/کراچی (یوا ین پی)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوارج نے کہاہے کہ پاکستان میں لا پتہ ہونے والے دو انڈین شہریوں سے ان کی بات ہوگئی ہے اور وہ(آج) پیر کونئی دہلی واپس آجائیں گے۔ گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘پراپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان کی نئی دہلی کی معروف نظام الدین اولیا کی درگاہ کے دو سجادہ نشین سید آصف علی نظامی اور ناظم علی نظامی سے بات ہوگئی ہے وہ دونوں محفوظ ہیں اور (آج) پیر کونئی دہلی واپس آجائیں گے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق واضح رہے کہ سید آصف علی نظامی اور ناظم علی نظامی 6 مارچ کو کراچی پہنچے تھے۔ 80 سالہ آصف نظامی حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ کے سربراہ (سجادہ نشین)ہیں۔ان کی سگی بہن کراچی میں رہتی ہیں جن کی عمر 90 سال کی ہے۔ آصف نظامی اپنی بہن سے ملاقات کے لیے کراچی آئے تھے۔ اس سے پہلے اپنی بہن سے ملاقات کے لیے وہ تقریباً 30 سال پہلے پاکستان گئے تھے۔ کراچی میں ایک ہفتے کے قیام کے کے بعد 13 مارچ کو صبح کی فلائٹ سے دونوں لوگ لاہور گئے تھے۔ وہ وہاں نظام الدین اولیا کے استاد بابا فرید کی درگاہ اور ایک دوسری درگاہ داتا دربار پر چادر چڑھانے گئے تھے۔لاہور میں دونوں نے نظام الدین اولیا کے استاد بابا فرید کی درگاہ اور ایک دوسری درگاہ داتا دربار پر چادر چڑھائی تھی 13 اور 14 مارچ کو انھوں نے دونوں درگاہوں پر حاضری دی۔ انھوں نے وہاں سے ساجد نظامی کو وہاٹس ایپ پر تصاویر بھی بھیجی تھیں۔ 15 مارچ کو انھیں کراچی واپس آنا تھا لیکن لاہور ایئر پورٹ پر ناظم نظامی کو بورڈنگ پاس لینے کے بعد روک لیا گیا۔ کہا گیا کہ ان سے پوچھ گچھ کرنی ہے تاہم آصف نظامی کو جانے دیا گیا۔ فلائٹ 6 بجے شام کو کراچی پہنچی۔ آصف نظامی نے اپنے بھانجے وزیر نظامی کو فون کیا کہ وہ پہنچ گئے ہیں، ان کو لینے آ جائیں جبکہ ناظم نظامی کو لاہور میں ہی روک لیا بھانجے نے کہا کہ وہ ایئر پورٹ کے باہر کھڑے ہیں۔ آصف نظامی کے بھانجے وزیر نظامی رات کے دو بجے تک ایئرپورٹ پر ہی کھڑے رہے لیکن آصف نظامی باہر نہیں آئے۔ 16 مارچ کو سشما سوراج نے ٹویٹ کیا اور بتایا کہ بھارتی حکومت نے اس سلسلے میں پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور ان سے دونوں بھارتی شہریوں کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme