مدد کیجئے عزت نفس مجروع کرنے حق کس نے دیا

Published on April 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

کراچی (یواین پی) لوگوں کی مدد کی بناءپر ذلیل کیا جا رہا ہے آٹے کا تھیلا بھی سوشل میڈیا کی نظر ہو رہا ہے یہ ایک اسلامک ریاست ہے اور اسلام میں واضح ہے کہ مدد کرو اس طرح سے کہ دوسرے ہاتھ کو پتہ بھی نہ چلے مگر ہم اس مشکل وقت میں بالکل اس کے مختلف کر رہے ہیں جس کی بدولت اصل حقدار اس حق سے محروم ہو رہے ہیں کیونکہ ان کی عزت نفس مجروع ہو رہی ہے اگر ہم اسلام کے خلفاءکی زندگی کا مشائدہ کریں تو ہمیں واضح دلائل ملتے ہیں کہ اس وقت بھی لوگوں میں اضطراب کی سی کیفیت پائی جاتی تھی مگر خلفاءرات کی تاریکی میں ضرورت مند لوگوں کے گھروں تک امدادی سامان مہیا کرتے تھے جس سے لینے والے اور دینے والے دونوں ایک دوسرے سے ناآشنا ہوتے تھے حتیٰ کہ آپس میں ملاقات تک نہیں ہوتی تھی مگر آج بالکل اس کے متضاد ہے دینے سے پہلے ہی تصویریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوتی ہیں اگر مدد کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو لوگوں کی مدد رات کی اندھیروں میں کروپھر قبول بھی ہو گی اور عذاب بھی ختم ہوگا ذرا غور کریں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme