وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی کی فیس میں اضافے پر عمل درآمد روک دیا

Published on July 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران بعض وزراء کی طرف سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی فیس میں اضافے کا معاملہ مؤخر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا سمیت ہر طرف شور مچا ہوا تھا اور حکومت سے اس اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ فیس کے اضافے پر ملکی سیاستدانوں نے بھی صدا بلند کی تھی اور حکومت پر کڑی تنقید کی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران بعض وزرا نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی فیس میں اضافے پر اعتراض کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes