آئی سی سی ٹی 20درجہ بندی میں قومی ٹیم کی تیسری پوزیشن کے امکانات روشن

Published on March 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

3
لاہور (یوا ین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 مارچ سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز میں ٹی 20درجہ بندی میں تیسری پوزیشن کے امکانات روشن ہوگئے۔ قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 0-4 سے شکست دے کر تین درجے ترقی پا کر عالمی نمبر 3 بن سکتی ہے جو اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم کے خلاف چار ٹی 20 میچوں کی باہمی سیریز کھیل رہی ہے۔ گرین شرٹس 26 مارچ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز کرے گی۔ پاکستانی ٹیم اس سیریز سے قبل آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں 113 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ ورلڈ چیمپئن کیریبیئن سائیڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستانی ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کو سیریز میں کلیپ سویپ شکست دے کر رینکنگ میں چھٹے سے تیسرے نمبر پر آ سکتی ہے۔ اگر پاکستان ٹیم سیریز میں ایک شکست کے بدلے دیگر تینوں میچز جیت کر سیریز 1-3 سے اپنے نام کر لیتی ہے تب بھی وہ دو درجے ترقی پا کر چوتھی پوزیشن کی مالک بن جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题