شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے والا آر او فارغ

Published on June 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے والے آر او کو فارغ کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے اپیلٹ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے ریٹرننگ افسر کوریٹرننگ افسر کے عہدے سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ریٹرننگ افسر ایڈیشنل سیشن جج حیدر علی کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے پر فارغ کیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر پر الزام تھا کہ انہوں نے کاغذات میں ٹمپرنگ کی اور ریکارڈ سے صرفِ نظر کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔ انہوں نے اپیلٹ ٹربیونل کے روبرو اپنی غلطی بھی تسلیم کرلی تھی جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ٹربیونل نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نیا آر او مقرر کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes