عمران خان عوام کو دھوکہ دے رہیں ، اسلام آباد بند کرنے سے پہلے خیبر پختونخوا کو بند کرائے،جمشید دستی

Published on October 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

55
اوکاڑہ (یو این پی) عوامی راج پارٹی کے چیر مین مزدور رہنما جمشید دستی نے کہا کہ عمران خان عوام کو دھوکہ دے رہیں یہ اسلام آباد بند کرنے سے پہلے کے پی کے کو بند کرائے۔ کراچی ،ایبٹ آباد،ہزار،ڈیرہ اسمعیل خان ،ڈی جی خان ،وغیرہ بند کرائے لیکن یہ کچھ بھی نہیں کرسکتا یہ خودکرپٹ لوگوں میں پھنساہوا ہے یہ کیا احتساب کروائیگایہ نواز شریف کی بی ٹیم ہے یہ خود نہیں چاہتا کہا نواز حکومت جائے یہ اسکی حکومت کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے اوکاڑہ میںیواین پی سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو یہ کہنا کہ ہم نے کو ئی ان سے کو ئی رشتہ تو نہیں ما نگا یہ الفاظ اسکو کیا زیب دیتے ہیں غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنا انسانیت کی توہین ہے پھر اسکو ساتھ لیکر جانا چاہتے ہیں اِنکو شرم آنی چاہیے ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکن جتنے بھی ہیں پر وہ اپنے قائد پر مر مٹ نے والے ہیں پی ٹی آئی کے جلسوں میں صرف ناچ گانے اورگلہ خراب کرنے کے سواء کچھ نہیں ہے یہ کس منہ سے طاہرالقادری کے پاس جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر نواز حکومت 2018پورا کرتی ہے تو اُس میں عمران خان کا ہا تھ ہوگا احتساب اگر نواز شریف کا کرنا ہے تو جہانگیر ترین ،خورشید شاہ کا بھی ہو نا چاہیے یہ کرپٹ مافیا کا ٹولہ ہے اگر اِس ٹولے کو معاف کیا گیا تو پوری قوم کا اچھے اور صاف ستھرے سیاست دانوں پر سے بھی اعتماد اُٹھ جا ئے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy