یوم پاکستان آج شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے

Published on March 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) قوم آج یوم پاکستان اس پختہ عزم کے ساتھ منارہی ہے کہ قومی سلامتی اور یکجہتی کے استحکام کے لئے جانفشانی کے ساتھ کام کیا جائے گا۔یہ دن لاہور میں انیس سو چالیس کو آج کے دن منظور کی گئی اس تاریخی قرارداد کی یاد دلاتا ہے جس نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے حصول کا لائحہ عمل فراہم کیا۔دن کاآغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی خوشحالی اور یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آج عام تعطیل ہے تمام اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جارہا ہے۔آج کے دن کی مرکزی تقریب پریڈ ایونیو اسلام آباد میں فوجی پریڈ ہے جہاں مارچ پاسٹ ہوگا اور جیٹ لڑاکا طیارے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کریں گے۔ اس موقع پر فلوٹس مختلف علاقوں کی ثقافت کی نمائش کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes