سرطان کے مریض ہفتہ میں تین روز 30منٹ کی واک سے بیماری موثر طور پر قابو پا سکتے ہیں ،تحقیق

Published on March 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 562)      No Comments


اسلام آباد (یوا ین پی) سرطان کے مریض ہفتہ میں تین روز 30منٹ کی واک سے بیماری موثر طور پر قابو پا سکتے ہیں ، جس سے ان کے معیار زندگی میں بھی بہتری پیدا ہوسکتی ہے۔ کنگز کالج لندن میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق سرطان کے مریضوں کیلئے پیدل چلنا انتہائی موثر ثابت ہوسکتا ہے اور دوران علاج ہفتہ میں تین مرتبہ 30منٹ یا اس سے زائد پیدل چلنے سے انکی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ جو آرمز نے کہا ہے کہ دوران تحقیق ادویات کے ذریعے سرطان پر قابو پانے کے مقابلہ میں علاج معالجے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے مریضوں کی صحت پر زیادہ مثبت اثرات نوٹ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کے ایڈوانس سٹیج کے مریض بھی ایک ہفتہ میں 90منٹ یا اس سے زائد پیدل چل کر اپنی بیماری پر موثر قابو پاسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والے افراد کی صحت دیگرافراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتی ہے اسی طرح دوران بیماری علاج کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش یا پیدل چلنے سے بھی بیماری پر موثر طور پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes