پودا لگا کر نگہداشت نہ کرنا وسائل کا ضیاع ہے‘وزیراعلیٰ بلوچستان 

Published on September 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 526)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی )وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں پودا لگاکر ’’پلانٹ فار پاکستان مہم ‘‘کا باقاعدہ حصہ بن گئے ہیں ‘اس موقع پر وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال، صوبائی وزرا میر ضیا اللہ لانگو، میر ظہور بلیدی، سابق صوبائی وزیر میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر اور متعلقہ حکام بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھا ۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی مہم ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘کے آغاز پر صوبہ بھر میں 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے‘ضلع، ڈویژن اور صوبائی دارالحکومت کی سرکاری عمارتوں اور اسکولوں کو پودے فراہم کیے گئے ‘ جنہیں لگایا جائیگا ‘جبکہ مہم کے تحت آئندہ 5سال میں 10ارب پودے لگانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔اتوار کو ’’پلانٹ فار پاکستان ‘‘مہم کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان سردار جام کمال نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پودا لگا یا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صرف پودے لگانا کافی نہیں بلکہ ان کے نگہداشت اور دیکھ بھال کے لیے بھی مناسب انتظام کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ ان کی نشوونما کے ذریعے انہیں تناور درخت بنایا جاسکے جس سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر پودوں کی نگہداشت نہیں کی گئی تو یہ وسائل کا ضیاع ہوگا۔ وزیر اعلی نے عوام بل خصوص طالب علموں میں شجرکاری مہم کا شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گلی محلوں میں کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں اور اس کی دیکھ بھال بھی کریں۔ اس موقع پر وفاقی اور صوبائی وزرا اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے بھی پودے لگائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes