امریکا کی خلیج میں مداخلت خطرے کی گھنٹی ہے،سراج الحق

Published on June 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments


کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہی ملک میں کرپشن ، بددیانتی اور مایوسی کے سائے ہیں
پشاور(یو این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ خلیج میں ٹرمپ انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی مداخلت خطرے کی گھنٹی ہے جس کا بروقت سدباب کرنا چاہیے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی نظریں اسلامی ممالک کے وسائل پر ہیں اسلامی ممالک میں انتشار اور اختلافات کو ہوا دے کر مغرب اپنے اسلحہ کی فیکٹریوں کو چالو رکھنا چاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر گوندل، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد اور جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں لاہور سے جے آئی یوتھ کے نو منتخب عہدے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes