سپریم کورٹ کے فیصلے کااحترام کرناچاہیے ا داروں کےساتھ تصادم ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔آصف زرداری

Published on February 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 547)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سب کوسپریم کورٹ کے فیصلے کااحترام کرناچاہیے ا داروں کےساتھ تصادم ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔
انتخابی اصلاحات کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کونیچادکھانے سے گر یزکرناچاہیے بدقسمتی سے نوازشریف نے محاذ آرائی کاراستہ اختیارکیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اورآئین کے تحفظ کیلئے جدوجہدجاری رکھے گی۔
واضح رہے انتخابی اصلاحات کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہر وہ شخص جو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اہل نہیں وہ پارٹی صدارت کے لئے بھی نااہل ہے اور یہ پابندی نااہلیت کے دن سے شروع ہوگی اور جب تک نااہلیت برقرار ہے گی وہ پارٹی صدر نہیں بن سکتا۔ کوئی نااہل شخص پارٹی صدر نہیں ہوسکتا، 28 جولائی 2017 کو نااہل ہونے کے بعد بطور صدر پارٹی نواز شریف کے تمام اقدمات، اعمال اور ان کے جاری کردہ دستاویزت غیر قانونی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes