سسرالیوں نے بیوٹی پارلر میں گھس کر بہو کو قتل کردیا

Published on March 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments


لاہور : (یوا ین پی) لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں سسرالیوں نے بہو کو اس کے بیوٹی پارلر میں قتل کردیا، پولیس نے سسر اور دیور کو جائے وقوعہ سے حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔بدچلنی کا شبہ، یا کوئی اور تنازع؟، سسرالیوں نے بہو کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا کے مقامی بازار میں فرزانہ معمول کے مطابق اپنے بیوٹی پارلر میں موجود تھی کہ ملزمان باپ بیٹے نے پارلر میں گھس کر اسے مار ڈالا۔پولیس نے مقتولہ کے سسر میاں خان اور دیور جبران کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا ہے۔مقتولہ فرزانہ کی شادی کچھ عرصہ قبل وقاص نامی شخص سے ہوئی تھی، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题