ن لیگ کے 100 یوسی چیئرمین پارٹی کے خلاف پھٹ پڑے

Published on September 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

5
فیصل آباد (یو این پی)ن لیگ کے سو سے زائد چیئرمینوں نے استعفوں کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں یوسی چیئرمین اپنی ہی جماعت مسلم لیگ ن کے خلاف پھٹ پڑے۔ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دےدیا۔پولیس پر نیشنل ایکشن پلان ناکام بنانے کا الزام بھی لگادیا.فیصل آباد میں نواز لیگ کے بلدیاتی نمائندوں نے پولیس کارروائیوں کےخلاف سات دن کا الٹی میٹم دے دیا۔سوسےزائد چیئرمینوں نےاستعفوں کی دھمکی دےڈالی۔ یو سی چیئرمینز نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بااثر شخصیات کی ایماء پر ہراساں کی جارہاہے۔منتخب عوامی نمائندوں نے کہا کہ اگر کارروائی کرنے والے پولیس افسران کو معطل نہ کیا گیا تو مستعفی ہوجائیں گے۔ن لیگی چیئرمینز نے کہا کہ پولیس نیشنل ایکشن پلان کوناکام بنارہی ہے۔ یاد رہے کہ فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کےدوران لیگی رہنما عابد شیرعلی اوررانا ثناءاللہ گروپ آمنے سامنے آگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes