پیپلزپارٹی الیکشن میں عوام کے سامنے سرخرو ہو کر جائے گی ،قائم علی شاہ

Published on March 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

کراچی(یو این پی)سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایک صاحب نے حیدرآباد میں کہا کہ پیپلز پارٹی کس منہ سے الیکشن میں جائے گی، ہم عوام کے سامنے سرخرو ہو کر جائیں گے ، اپوزیشن لیڈر بھی اس کا اعتراف کریں گے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ سے ریوينیو 60 ارب روپے لے کر گئے،وفاق ہمارا حق دے ورنہ این ایف سی پر دستخط نہیں کرینگے ، قائم علی شاہ کے خطاب پر ان کے ساتھی اراکین نے انہیں بھرپور داد دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم میاں نواز شریف نے حیدر آباد میں جلسے سے مخالفین کو بھرپور تقید کا نشانہ بنایا تھا اور سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پر خوب تنقید کی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题