حیدر آبادغیرقانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن

Published on January 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

حیدرآباد(جنید گوندل) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اور ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فراز احمد صدیقی نے آج غیرقانونی تجاوزات کے خاتمے اورسرکاری اراضی قابضین سے واہ گزار کرانے کے سلسلے میں آٹوبھان روڈ پر اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کیا۔ اس موقع پر اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ڈائریکٹر توحید احمد راجپوت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد سمیت ضلعی پولیس کی بھاری نفری،اے ٹی ایف کمانڈوز،اینٹی انکروچمنٹ فورس،متعلقہ پولیس حکام، ٹریفک پولیس بھی انکے ہمراہ موجود تھی۔اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فراز احمد صدیقی
کی سرکردگی میں اینٹی انکروچمنٹ سیل نے کاروائی کرتے ہوئے سرسید احمد خان فلائی اوور کے نچلے حصے سے تجاوزات کی زد میں آنے والے ایک درجن سے زائد کئی کئی منزلہ مکانات،درجنوں دکانیں، ورکشاپس، ہوٹلرز، کارخانےمکمل طور پر مسمار کیے ، جبکہ سینکڑوں دکانے ،ہوٹلز جنہں نے اپنی حدود سے باہر غیر قانونی تعمیرات کر رکھی تھی . وہ بھی مسمار کی گئی، کی جانے والی اس کاروائی کے دوران بھاری مشنری کا استعمال کیاگیا جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ کاروائی کے دوران قابضین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا جیسے موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فراز احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کیاجائیگا اورآٹوبھان روڈ کے دونوں اطراف سے 75 گز تک سرکاری اراضی اور سڑک کے حصے کو ہرصورت قابضین سے واہ گزار کرایا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ کاروائی سے قبل تمام قابضین کو تحریر نوٹس جاری کئے گئے تھے، بلدیہ کی گشتی ٹیمیں مسلسل ایک ہفتے سے تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کرانے کیلئے اعلانات کررہے تھیں اورقابضین کو تجاوزات کی نشاہدہی کے لئے نشانات بھی لگاکر آگاہ کر دیا گیا تھا جبکہ دیے گئے نوٹسسز کی مہلت ختم ہو جانے کے بعد ہی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور قابضین کا جو بھی نقصان ہوا ہے اس کے ذمے دار وہ خود ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق آٹوبھان روڈ کی اصل حالت کی بحال کروائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes