پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن ، ناہید خان کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Published on March 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

لاہور(یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ناہید خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 6 اپریل کو ناہید خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ناہید خان نے درخواست میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کی لطیف کھوسہ کے نام رجسٹریشن غیر قانونی ہے ۔پیپلز پارٹی کا آصف علی زرداری سے کوئی تعلق نہیں ، پیپلز پارٹی کو میرے نام پر رجسٹرڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناہید خان کی درخواست خارج کر دی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes