نئی سماجی فلم ’’ آ ریوینج آف ہڈن وومنز‘‘ کو فلمی میلے میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہوں طلال فرحت

Published on August 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

Talal
کراچی( این پی) کراچی سے تعلق رکھنے والے اسکرپٹ رائٹر و ڈائریکٹرطلال فرحت اپنی لوبجٹ کی نئی سماجی فلم ’’ آ ریوینج آف ہڈن وومنز‘‘ پر کام کر رہے ہیں جسے وہ سال آخر میں ایک فلمی میلے میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے جس موضوع پر قلم اٹھایا ہے وہ آج کے دور میں عورتوں کی مجبوری اور بے حس معاشرے سے اُن کا مقابلہ ہے جسے وہ آج تک سکون کی صورت میں حاصل نہیں کر سکیں یہ بات نمائندہ خصوصی کوگفتگو میں فلم کے قلمکارو ہدایتکار طلال فرحت نے تفصیل سے بتائی کہ یہ مختلف عورتوں کی کہانی پر مشتمل فلم جسے وہ فیسٹیول فلمی میلے میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس میں یہ دکھانے جا رہے ہیں کہ عورتوں کو ہر دور میں کسی مضبوط سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس سلسلے میں وہ اس سہارے سے یا تونکاح کرتی ہیں یا پھر ایسے دیگرکچے سہاروں کو ڈھونڈنے میں ایسے ذرائع استعمال کرتی ہیں جن سے انہیں سوائے نقصان کے کچھ نہیں ملتا اور نہ ہی انہیں سکون میسر ہوتا،اس سوشل فلم کا نام ابھی’’ آ ریوینج آف ہڈن وومنز‘‘ زیرغور ہے آنے والے دنوں میں ہم اسے تبدیل بھی کر سکتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ان دنوں ریہرسلز میں مصروف ہیں اور انہوں نے فلم میں مڈل کلاس کے نئے اور ٹیلنٹڈ چہروں کو منتخب کیا ہے اور چند کرداروں کو مزید دیکھ رہے ہیں انہوں نے نئے کرداروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نئے لوگوں کو فلم میں ایکٹ کروا کے تجربہ نہیں کر رہے بلکہ انہیں ہم پروفیشنل انداز سے اسکرین پر پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور میں اکیلا یہ کام نہیں کر رہا بلکہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ جیسی فلم انڈسٹری میں بھی نئے چہروں کو لے کر فلمیں بنائی جا رہی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ الگ بات ہے کہ وہ فلمیں کامیاب ہوں یا نہ ہوں مگر فلم انڈسٹری میں کم ازکم فلموں کا اور نئے چہروں کاتواضافہ ہوجاتا ہے جو کہ فلم انڈسٹری کے لیے خوش آئند بات ہے، نئے اداکاروں میں صنم خان،جان لائل، نریسا خان،صبا جوزف اور منہال شیخ شامل ہیں اوریہ مستقبل میں اس میڈیا انڈسٹری میں کام کر کے یقیناًملک کا نام روشن کریں گے جب کہ دیگر اداکاروں میں رومی سید، نسرین جون، سدرہ جبار،تنویر احمد ، محمد علی اور شاہد رانا سمیت بجرنگی بھائی جان فیم چاند نواب بھی ایک الگ انداز سے اسکرین پر اپنے جلوے دکھائیں گے ، فلم میں سینئر اداکارہ نسرین جون نے اپنی زندگی کی لازوال اداکاری کی ہے اور یہی نہیں بلکہ ماضی کی ٹیلی وژن و فلم کی مرحومہ اداکارہ کو بھی اس فلم میں ٹریبیوٹ نئی اداکارہ صبا جوزف اداکاری کی صورت میں دے رہی ہیں اور اس کردار کو انہوں نے بڑی خوبصورتی سے اداکیا ہیجو دیکھنے والوں پر ایک الگ تاثر قائم کرے گا اور یہ فلم مکمل طور پر کراچی میں بنائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme