اوپن یونیورسٹی، بہترین تحقیقی کام کے اعتراف میں تعریفی اسناد اور ایوارڈزکی تقریب گئے

Published on April 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 605)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) “سوادو سال قبل وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالتے وقت ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ہم باہر کی دنیا سے بے خبرایک جزیرے میں بیٹھے ہوئے تھے۔ دنیا سے باخبر رہنے اور یونیورسٹی کا پیغام دنیا بھرتک پہنچانے کے لئے یونیورسٹی نے ریسرچ کانفرنسسز کے ذریعہ ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا اور ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ٗ نتیجے میں گذشتہ دو سال کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے 9۔تحقیقی جرنل شائع ہوئے اور دو مجلے پریس میں زیر اشاعت ہیں۔سماجی و اقتصادی مسائل کے حل پر مشتمل ریسرچ جرنل کی اشاعت کا سلسلہ جاری رہے گا” ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بہترین تحقیقی کام کے اعتراف میں 45۔فیکلٹی ممبرز کو تعریفی اسناد اور ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ریسرچ مراعات اور ایوارڈ زکے لئے تین اقسام بنائے گئے تھے جن میں ایچ ای سی سے منظور شدہ جرنلز میں مقالہ جات کی اشاعت پر ریسرچ انسنٹیو ایوارڈ ٗریسرچ بیسڈ پراجیکٹس کے لئے یونیورسٹی ریسرچ گرانٹ اور تحقیق کی بنیاد پر ویگر اداروں کے پراجیکٹس ریسرچ گرانٹ شامل تھے۔ پہلی کیٹیگری میں 24۔فیکلٹی ممبرز ٗ دوسری میں سات اور تیسر ی کیٹیگری میں 14۔فیکلٹی ممبرز کو ان کے ریسرچ کام کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لئے اسناد اور ایوارڈز دئیے گئے۔
ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی امیج بلڈنگ کے لئے میں نے قومی اور عالمی سطح پر کانفرنسسز کے انعقادکا راستہ اپنایااور ان کانفرنسسز کے ذریعہ آج ملک کے ہر کونے کے علاوہ دنیا بھر میں یونیورسٹی کا پیغام تیزی سے پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور عالمی سطح پر یونیورسٹی کا نام روشن کرنے کے لئے ضروری تھا کہ یونیورسٹی میں ورکنگ انوائرمنٹ پیدا کیا جائے اور ٹیم ورک کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال میں ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے جتنے کام کئے گئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سلیکشن بورڈز کرائے گئے ہیں اور چوتھے سلیکشن بورڈ کے لئے خالی اسامیوں کا اشتہار قومی اخبارات میں شائع کر دیا گیا ہے اور 15۔گریڈ تک کے ملازمین کی ترقیوں کے لئے محکمانہ پروموشن کمیٹی کے 5۔سے زائد اجلاس منعقدکی جاچکیہیں۔ یونیورسٹی ملازمین کے لئے جیم بنادیاہے ٗ رہائشی کالونی کے گراؤنڈ کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے بہتر بنادیا ہے اوریونیورسٹی میں کام کرنے والی خواتین کی سہولت کے لئے ڈے کئیر سینٹر کو بھی مزیدفعال کیا ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کے لئے پنشن کی ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنادیا ہے ٗ اب ماہانہ پنشن کی رقم ریٹائرڈ ملازمین کے اکاؤنٹ میں جاتی ہے ۔ تقریب سے آفس آف ریسرچ کی ڈائریکٹر ٗ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes