شہبازشریف کی اس انداز میں گرفتاری پارلیمان کی توہین ہے،حکومت انتقامی کارروائیوں سے گریزکرے خورشید شاہ

Published on October 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے گرفتاری کو پارلیمان کی توہین قرار دے دیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے شہباز شریف کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کی اس انداز میں گرفتاری پارلیمان کی توہین ہے،حکومت انتقامی کارروائیوں سے گریزکرے، 100 روزہ پروگرام کی ناکامی پرحکومت ایسے قدم اٹھا رہی ہے۔واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اور اس دوران انہیں اّشیانہ کمپنی کیس میں حراست میں لے لیا گیا،آشیانہ کمپنی کیس میں شہبازشریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes